پاکستان میں غربت میں مزید اضافہ کا خدشہ

   

اسلام آباد : پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اور ایکس چینج ریٹ تاریخ کی بلند سطح پر پہنچنے کے بعد عام آدمی سخت مشکلات سے دوچار ہے۔ پیٹرول اور ڈالر کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہیں، جس سے مزدود طبقہ زیادہ متاثر ہو رہا ہے۔گوکہ ملک میں کم از کم اجرت ساڑھے سترہ ہزار روپے ماہانہ ہے، جو ایک سو دو امریکی ڈالر کے لگ بھگ ہے، لیکن اس محدود آمدنی اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں آئے روز اضافے نے نہ صرف پسماندہ بلکہ متوسط طبقوں کو بھی متاثر کیا ہے۔پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 123 روپئے 80 پیسے فی لیٹر اور امریکی ڈالر ایک سو ستر روپے پر پہنچ چکا ہے۔ پیٹرول اور ڈالر کی قیمت میں اضافے کو عام طور پر مہنگائی میں اضافے سے تعبیر کیا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ جب بھی ملک میں پیٹرولم مصنوعات یا ڈالر کی قیمت بڑھی، دودھ، دہی، گھی، تیل، دال سمیت بیشتر اشیا کی قیمتوں میںبھی اضافہ سامنے آیا۔