پاکستان میں غریب عوام کیلئے ’صحت انصاف کارڈ‘ کا اعلان

,

   

اسلام آباد ۔ 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ایسے آٹھ کروڑ شہریوں کو صحت کی مفت سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے جو خود اپنی مالی صورتحال کی وجہ سے اکثر ہسپتالوں کا رخ نہیں کر پاتے ہیں۔پیر کو اسلام آباد میں ایک تقریب میں وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں ’صحت انصاف کارڈ‘ سکیم کے پہلے مرحلے کا افتتاح کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ صحت کارڈ سکیم کا مقصد غریب طبقے کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔صحت سہولت پروگرام کے بارے میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پہلے یہ کارڈ دارالحکومت اسلام آباد میں تقسیم کیے جائیں گے، پھر قبائلی علاقوں میں اور اس کے بعد پورے ملک میں۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ’کوئی بھی ملک تب تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک وہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری نہیں لاتا۔ ہماری حکومت ان شعبوں میں بہتری لانے کے لیے کوششیں کر رہی ہے ۔