اسلام آباد 4 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی قومی اسمبلی نے ایک بل کو مسترد کردیا جس میں پاکستان کے صدر اور وزیراعظم کی حیثیت سے غیر مسلم کو منتخب کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔ اِس بل کو عیسائی قانون ساز نوید عامر جیوا نے پیش کیا تھا۔ پاکستانی وزیر علی محمد نے مجوزہ قانون کی مخالفت کی اور کہاکہ پاکستان ایک اسلامی جمہوری ملک ہے جہاں صرف مسلمان ہی صدر یا وزیراعظم بن سکتا ہے۔ پاکستانی پارلیمنٹ میں اِس بل کو زیربحث لایا گیا تھا۔