اسلام آباد: سینکڑوں مرد، خواتین اور بچوں نے چہارشنبہ کے روز پاکستان کے دارالحکومت میں فلسطین سے اظہارِ یگانگت کیلئے مارچ کیا جبکہ اس علاقے میں شہری اہداف پر اسرائیل کی بے رحمانہ بمباری کے بعد محصور غزہ میں شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ حماس کی طرف سے ہفتے کے روز شروع کیے گئے ایک مکمل فوجی آپریشن نے اسرائیل کو حیران کر دیا جس میں اسرائیلی فوج کے مطابق کم از کم 1,200 ہلاک اور 2,700 سے زیادہ زخمی ہوئے۔ یہ حملہ جو 50 سالوں میں اسرائیل کے خلاف شروع کیا گیا مہلک ترین حملہ تھا، کے بعد فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں شہری اہداف پر گولہ باری کی جس میں کم از کم 1,055 افراد ہلاک اور 5,184 دیگر زخمی ہو گئے۔اسلام آباد میں مظاہرین کی بڑی تعداد نے ریلی میں فلسطینی اور پاکستانی پرچم اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ’’فلسطین کو آزاد کرو‘‘ لکھا تھا۔