پشاور : پاکستانی سیکوریٹی فورسز نے جمعہ کے روز صوبہ خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ کارروائیوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کر کے 17 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ فوجی ذرائع کے مطابق یہ کارروائیاں خفیہ معلومات کی بنیاد پر بنوں اور شمالی وزیرستان میں کی گئیں۔ ضلع بنوں باکا خیل میں فورسز نے حافظ گلبہادر گروپ کے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر حملے میں 12 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ دوسرا آپریشن شمالی وزیرستان میر علی ہاسو خیل میں کیا گیا جہاں پانچ دہشت گرد مارے گئے۔ دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود ضبط کیا گیا۔ سیکوریٹی فورسز نے مقتول دہشت گردوں کی تصاویر بھی جاری کیں۔ سیکوریٹی فورسز کی مدد کیلئے اضافی دستے روانہ کر دیے گئے ہیں اور آپریشن جاری ہے۔