ضلع میانوالی کے ایئربیس پر حملہ کی کوشش ناکام
اسلام آباد: پاکستانی فوج نے ہفتہ کو ملک کے مشرقی پنجاب صوبے کے ضلع میانوالی میں ایک ایئربیس پر دہشت گردانہ حملے کو ناکام بناتے ہوئے 9 دہشت گردوں کو مار گرایا۔فوج کے میڈیا ونگ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے ہفتہ کی صبح ایئربیس پر حملہ کیا اور ان میں سے تین ایئربیس میں داخل ہونے سے پہلے ہی مارے گئے جب کہ باقی چھ کو عمارت کے اندر گھیرے میں لے کر مارا گیا۔فوج نے کہا کہ آج صبح بیس پر بزدلانہ اور ناکام دہشت گردانہ حملے کے بعد آس پاس کے علاقے میں کسی بھی ممکنہ خطرے کو ختم کرنے کے لیے سیکورٹی فورسز کی طرف سے آپریشن شروع کیا گیا ۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فضائیہ کے کسی بھی فنکشنل یا آپریشنل اثاثوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ حملے کے دوران پہلے سے ہی مرحلہ وارباہر کئے گئے تین نان آپریشنل ہوائی جہازوں کو صرف کچھ نقصان پہنچا ہے ۔ دہشت گردوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور نہ ہی سیکیورٹی فورسز کو ہونے والے نقصان کے بارے میں بتایا گیا۔