پاکستان میں قبائلی تصادمہلاکتیں 102تک پہنچ گئیں

   

پشاور : پاکستان میں ایک ہفتہ سے جاری بین القبائلی جھڑپوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 102 ہو گئی ہے۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور سے 218 کلومیٹر کے فاصلے پر شیعہ اور سنی قبائل کے درمیان وقتا فوقتا جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں جن میں متعدد افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔ نیوز کے مطابق افغانستان کی سرحد پر واقع علاقے میں ایک ہفتہ سے جاری بین القبائلی جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 102 اور زخمیوں کی تعداد 138 ہوگئی ہے۔گزشتہ 7 روز سے علاقے میں تعلیمی ادارے اور دکانیں نہیں کھل سکی ہیں اور قبائلی علاقوں کو ملانے والی پشاور پاراچنار روڈ بھی ٹریفک کیلئے بند ہے۔