اسلام آباد؍ نئی دہلی۔ یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں سزائے موت پر قید کلبھوشن جادھو تک جمعہ کو سفارتی رسائی دی جارہی ہے۔ دفتر خارجہ پاکستان کے ترجمان نے جمعرات کو بتایا کہ عالمی عدالت نے اسلام آباد کو اس ضمن میں دو ہفتے قبل حکم دیا تھا جس کی تعمیل میں ہندوستانی عہدیداروں کو 49 سالہ ریٹائرڈ انڈین نیوی آفیسر سے ملاقات کی اجازت دی جارہی ہے۔ وزارت اُمور خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا کہ ہندوستان کو جادھو تک سفارتی رسائی کیلئے پاکستان کی تجویز وصول ہوئی ہے۔ اس تجویز کا انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس کے فیصلے کی روشنی میں تجزیہ کیا جارہا ہے۔ آئی سی جے نے پاکستان کو ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کا مرتکب پاتے ہوئے اسے جادھو تک ہندوستانی عہدیداروں کو رسائی دینے کا حکم دیا تھا۔ اسلام آباد میں دفتر خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ہندوستان کی طرف سے جواب کا انتظار ہے۔ (ابتدائی خبر صفحہ4 پر)
