اسلام آباد ۔24 اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں لاک ڈاٰؤن میں 9 مئی تک تو سیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسد عمر نے کہا کہ اجلاس میں صوبوں نے بھی اپنی تجاویز دیں، جبکہ رمضان کے مہینے میں سحر اور افطار کے موقع پر ملک میں کہیں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ 57 لاکھ خاندانوں تک احساس پروگرام کے تحت امدادی رقم پہنچائی جاچکی ہے۔انھوںنے کہا کہ اچھے دن آتے ہیں تو انسان زندگی کا مقصد بھول جاتا ہے،پاک فوج سول انتظامیہ کی بھرپور مدد کررہی ہے۔
