اسلام آباد ۔ /22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں لاک ڈاؤن نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں یہ بحث چل رہی ہے کہ کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کیا جانا چاہئیے ۔ اگر ہمارے حالات اٹلی اور چین کی طرح ہوتے تو پورے پاکستان میں لاک ڈاؤن کیا جاتا تھا لیکن حالات اتنے خراب نہیں ہے ۔ ملک کو لاک ڈاؤن کرنے سے غریب طبقہ پریشان ہوجائے گا ۔ 25 فیصد غریب لوگوں کا کیا ہوگا جو روزانہ کی مزدور ی کرتے ہیں ۔ ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں کہ ہم غریبوں کی مدد کرسکیں ۔ لاک ڈاؤن یا کرفیو کا مطلب شہریوں کو گھروں میں مکمل بند کردینا ہوتا ہے ۔ فی الحال پاکستان کیلئے یہ نوبت نہیں آئی ہے ۔ کورونا وائرس سے یہاں پر اب تک 745 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
