پاکستان میں مسافر بس کو حادثہ 13 افراد ہلاک

   

اسلام آباد : پاکستانی صوبہ پنجاب کے قصبے نارنگ منڈی میں دھند اور خراب موسم کی وجہ سے ایک مسافر بس کو پیش آئے ایک حادثے کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی انتظامیہ کے ایک نمائندے نے منگل کے روز بتایا کہ یہ حادثہ پیر کی شام پیش آیا، جس میں 13 ہلاکتوں کے علاوہ سترہ مسافر زخمی بھی ہو گئے۔ حادثہ کے بعد اس بس کو آگ لگی گئی تھی اور درجنوں مسافر اس میں پھنس کر رہ گئے تھے۔ زخمیوں کا ایک قریبی ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے، جن میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔