اسلام آباد : پاکستان کے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 38 جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع کرم میں پارا چنار سے پشاور جانے والی گاڑیوں کے قافلے پر اوچت کے مقام پر مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ حملہ میں 38 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔مسافر گاڑیوں پر خود کار ہتھیاروں سے شدید فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ سے ہلاک ہونے والے 38 افراد میںمیں ایک خاتون بھی شامل ہے جب کہ متعد زخمی ہوگئے جنہیں ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔