اسلام آباد :حکومت پاکستان نے مسلح افواج کے لیے 45 بلین روپے کا اضافی بجٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ نقدی کی کمی کا شکار ملک میں چین کے تجارتی مفادات کے تحفظ اور بین الاقوامی سرحدوں پر باڑ لگانے کا انتظام کرنے کی صلاحیت کو مضبوط کیا جا سکے۔یہ فیصلہ جمعرات کو کابینہ کمیٹی برائے اقتصادی رابطہ (ECC) کے اجلاس میں لیا گیا، جس کی صدارت وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کی، ۔ میڈیا کے بموجب 45 ارب میں 35.4 بلین روپے فوج کو اور 9.5 بلین روپے بحریہ کو دیے جائیں گے۔ای سی سی نے موجودہ مالی سال میںدفاعی خدمات کے پہلے سے منظور شدہ منصوبوں کیلئے 45 بلین روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کیلئے ڈیفنس ڈویژن کی تجویز پر غور کیا اور اس کی منظوری دی۔جون میں بجٹ کی منظوری کے بعد مسلح افواج کیلئے یہ دوسری بڑی ضمنی گرانٹ ہے۔. قبل ازیں ECC نے ‘آپریشن استقام عجم کیلئے 60 بلین روپے دیے۔. یہ ضمنی گرانٹس 2127 بلین روپے کے دفاعی بجٹ کے علاوہ ہیں۔