پاکستان میں مقیم رجسٹرڈ افغان مہاجرین سے متعلق اہم فیصلہ

   

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان میں مقیم رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام میں ایک سال کی توسیع کر دی ہے ۔اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے پاکستان میں مقیم رجسڑڈ افغان مہاجرین کے قیام میں ایک سال کی توسیع کر دی گئی ہے اور وزارت سیفران نے افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کارڈ کی مدت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔اس نوٹیفکیشن کے مطابق رجسٹریشن کارڈ میں توسیع کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے 30 جون 2025 تک ہوگا۔نوٹی فکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ پی او آر میں توسیع کا اطلاق صرف پاکستان میں قانونی مقیم رجسٹرڈ افغان مہاجرین پر ہوگا۔واضح رہے کہ پاکستان میں مقیم رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ افغانیوں کو ان کے وطن واپس بھیجے جانے کا مرحلہ وار سلسلہ گزشتہ سال سے شروع ہوا تھا۔گزشتہ سال نگراں حکومت نے بھی اس حوالے سے پاکستان میں مقیم رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام میں 6 ماہ کی توسیع کی تھی جو 30 جون 2024 کو ختم ہو گئی تھی۔