پاکستان میں مقیم 150 افغان خاندانوں میں رمضان راشن کی تقسیم

   

انقرہ : ترک ہلاک احمر نے پاکستان میں ہری پور شہر میں موجود ا150 افغان مہاجر خاندانوں میں غذائی امداد تقسیم کی۔ ترک ہلا احمر کے پاکستانی وفد کے صدر ابراہیم کارلوس کامیلو نے بتایا کہ ہر ی پور شہر کے علاقے پانیان میں مستحق افغان مہاجروں کے150 خاندانوں کو رمضان کی مناسبت سے غذائی پیکیٹ فراہم کیے گئے ہیں۔کامیلو نے بتایا کہ پیکٹوں کا عددی وزن 37 کلو گرام ہے جس میں ضروری غذائی اشیا شامل ہیں۔