پاکستان میں مندر میں توڑ پھوڑ‘ مزید 45 گرفتار

   

اسلام آباد ۔ پاکستان کے خیبر پختون میں ایک مندر کے انہدام میں مبینہ ملوث مزید 45 افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ اراضی تنازعہ پر چہارشنبہ کو یہ واقع پیش آیا تھا ‘ پولیس کے مطابق ملزمین کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے انہیں تین دن کے لئے پولیس تحویل میں دے دیا گیا ۔ اس کیس کے سلسلہ میں تا حال 100 افراد گرفتار کرلیا گیا ہے ۔