پاکستان میں نعش کی اجتماعی آبروریزی

   

کراچی، 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے کراچی سے کچھ نامعلوم افراد کی گھناؤنی اور خوفناک کرتوت سامنے آئی ہے جہاں لانڈھي میں واقع قبرستان میں مدفون ایک خاتون کی نعش کو قبر سے نکال کر اس کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ مدفون خاتون کے لواحقین اس خوفناک واقعہ کے سلسلہ میں کوئی رپورٹ درج نہیں کرنا چاہتے ۔ اس گھناؤنے اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد اسماعیل گوٹھ قبرستان کے قریب بڑی تعداد میں خواتین کے لواحقین اور ان کے رشتہ دار جمع ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مدفون نعش کو کچھ لوگوں نے قبر سے باہر نکلا اور اس کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کی۔ میت کو اس واقعہ سے ایک دن پہلے ہی دفن کیا گیا تھا۔‘جیو نیوز’ نے منگل کو اس واقعہ کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ اس گھناؤنے واقعہ کو انجام دینے میں کتنے لوگ شامل تھے اس کا پتہ ابھی نہیں چل سکا ہے ۔متوفیہ خاتون کے گھر والوں نے کہا کہ قبرستان میں دیکھ بھال کے لئے ذمہ دار نگراں نے انہیں بتایا کہ ایک کتے نے تازہ قبر سے سلیب ہٹا دیا تھا، لیکن مدفون خاتون کے لواحقین ایسا نہیں مانتے کہ کتا قبر سے سلیب ہٹانے قابل ہو گا۔