اسلام آباد: پاکستان کے صوبے پنجاب میں نمونیا سے سنگین صورتحال برقرار ہے اور اس بیماری سے مزید 5 معصوم بچوں کی موت ہوگئی ہے ۔‘ڈان نیوز’ کے مطابق پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا کے 679 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، لاہور میں ایک روز کے دوران 156 نئے کیسز سامنے آئے ۔اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں رواں سال نمونیا سے 316 اموات اور 20 ہزار 267 کیسز سامنے آئے ، لاہور میں رواں سال نمونیا سے 58 ہلاکتیں اور 3 ہزار 873 کیسز رپورٹ ہوئے ۔