پاکستان میں ٹرک حادثہ ، 14 ہلاک

   

کراچی: سندھ کے ضلع جامشورو میں بلوچستان سے آنے والا تیز رفتار ٹرک الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد ہلاک اور 30 افراد زخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں 6 خواتین 5 بچے اور 3 مرد شامل ہیں جبکہ 30 افراد زخمی ہیں، زخمیوں میں چھ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ متاثرین کا تعلق بدین کے کسی گاؤں سے ہے،جوکہ ہندوکولہی برادری کا حصہ ہیں۔
یہ خوفناک حادثہ تھانہ بولاخان کے پہاڑی سلسلے میں بلوچستان اور سندھ کے سنگم پر واقع دریچی سے تونگ کی طرف آنے والے روڈ پر پیش آیا جہاں مزدا گاڑی تیز رفتاری کے باعث پہاڑی اترتے ہوئے الٹ گئی۔حادثے کی شدت اس قدر تھی کہ کئی مسافر موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ متعدد زخمیوں کو فوری طبی امداد کی اشد ضرورت تھی۔جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق بدین کے کسی گائوں سے ہے