پاکستان میں ٹک ٹاک پر لگی پابندی

   

اسلام آباد: پاکستان کے صوبہ پنجاب کی پولیس انتظامیہ نے پولیس اہلکاروں پر چینی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے ۔ اے آر وائی نیوز نے آج یہ اطلاع دی۔ اے آر وائی کے مطابق پنجاب پولیس محکمہ نے پولیس افسران کو ڈیوٹی کے دوران ٹک ٹاک ایپ استعمال نہ کرنے کی سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی اہلکار ضابطے کی خلاف ورزی کرے گا تو محکمہ اس کے خلاف سخت کارروائی کرے گا۔ اے آئی جی آپریشنز کو جاری کردہ خط کے مطابق اگر کوئی پولیس اہلکار ٹک ٹاک ایپ پر ویڈیو اپ لوڈ کرتا ہے تو وہ ویڈیو وائرل ہوجاتی ہے جس سے محکمہ پولیس کی شبیہ پر منفی اثر پڑتا ہے ۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ملک میں کئی مقامات پر اس سوشل میڈیا ٹک ٹاک ایپ پر پابندی عائد کردی ہے ۔