کراچی ۔24جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے تجارتی دارالحکومت کراچی میں پیر کے روز پولیس کے ساتھ جھڑپ میں تین شدت پسند ہلاک جبکہ دو فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے بتایاکہ اطلاع ملنے پر پولیس فورس خدا بخش گوٹھ پہنچی ،اس دوران شدت پسندوں نے ان پر فائرنگ شروع کردی ۔جوابی کارروائی میں تین شدت پسند ہلاک جبکہ دوفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔جیونیوز کے مطابق شدت پسندوں کے پاس سے کئی خطرناک ہتھیار ملے ہیں۔ پولیس نے بتایاکہ شدت پسندوں نے حملے کا منصوبہ بنایاتھا۔پولیس مفرورشدت پسندوں کو تلاش کرررہی ہے ۔