پاکستان میں پولیو ٹیم پر حملہ: ایک ورکر اور دو پولیس اہلکار ہلاک

   

اسلام آباد۔ شمالی مغربی پاکستان کے ضلع شمالی وزیرستان میں ایک پولیو ٹیکہ اندازی ٹیم پر کیے جانے والے خونریز حملے میں ایک پولیو ورکر اور دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ افغان سرحد کے قریبی علاقے میں یہ حملہ منگل 28 جون کو کیا گیا۔ اس حملے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پاکستان دنیا کے ان صرف دو ممالک میں سے ایک ہے، جہاں پولیو کی بیماری کا ابھی تک خاتمہ نہیں ہو سکا۔ ان میں سے پاکستان کے علاوہ دوسرا ہمسایہ ملک افغانستان ہے۔