پشاور، 2 جولائی (یو این آئی)پاکستان میں خیبر پختونخوا (کے پی) سے پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے ، جس کے بعد 2025 میں ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 14 ہو گئی ہے ۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ(این آئی ایچ)کے ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے انسداد پولیو نے جنوبی خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان سے تازہ ترین کیس کی تصدیق کی ہے ۔لیبارٹری کے ایک اہلکار کے مطابق‘شمالی وزیرستان کی یونین کونسل میرانشاہ-3 سے تعلق رکھنے والے 19 ماہ کے بچے میں پولیو کی تصدیق ہوئی ہے ، جو اس سال خیبر پختونخوا سے رپورٹ ہونے والا آٹھواں کیس ہے ، اس نئے کیس کے ساتھ پاکستان میں 2025 کے دوران پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 14 ہو چکی ہے ، جن میں سے خیبرپختونخوا سے 8، سندھ سے 4 جبکہ پنجاب اور گلگت بلتستان سے ایک ایک کیس شامل ہے ‘۔