اسلام آباد :پاکستان میں پولیو کے مزید 2 معاملے سامنے آگئے جس سے رواں سال کیسز کی تعداد 48 ہوگئی ہے ۔ ڈان کی رپورٹ کے مطابق ملک میں دو مزید اضلاع باجوڑ اور گجرات سے اکٹھے ماحولیاتی نمونوں میں جنگلی پولیو وائرس ٹائپ 1 (ڈبلیو پی وی ون) کا پتا لگایا ہے ۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں پولیو کے خاتمے کیلئے قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری کے ایک عہدیدار کے مطابق لیب نے ‘ڈبلیو پی وی ون’ کے 2 کیسز کی تصدیق کی ہے ۔ متاثرہ بچہ سندھ سے تعلق رکھنے والا ہے ۔ یہ گھوٹکی سے سامنے آنے والا پولیو کا پہلا کیس ہے ۔گھوٹکی سکھر، رحیم یار خان اور شکارپور کے اضلاع سے متصل ہے جہاں اس سال کے شروع میں وائرس کی اطلاع ملی تھی۔