اسلام آباد۔ پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے ۔ حکومت نے ان ایندھنوں میں 21 سے 26 روپئے فی لیٹر تک کا اضافہ کردیا ہے ۔حکومت کے محکمہ مالیات کی جانب سے جمعہ کے روز جاری بیان میں کہا گیا کہ بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں زبرد؍ست اضافہ کے سبب صارفین پر یہ بوجھ ڈالا گیا ہے ۔پٹرول کے دام 25.58 روپے فی لیٹر اضافے کے ساتھ 100.10 روپئے فی لیٹر ہوگئے ہیں۔ اس کی قیمت پہلے 74.52 روپئے فی لیٹر تھی۔ پٹرول کے دام میں 25.6 فیصد کا اضافی کیا گیا ہے ۔ڈیزل کی قیمت 21.31 روپئے کے اضافے کے ساتھ 80.15 سے بڑھ کر 101.46 روپئے کی گئی ہے ۔ مٹی کا تیل 23.50 روپئے اضافے سے 35.56 روپئے سے 59.06 فی لیٹر ہوگیا ہے ۔ہلکہ ڈیزل اب 55.98 روپئے فی لیٹر ملے گا۔ اس میں 38.14 روپئے پر 17.84 روپئے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ نئے دام 26 جون سے عمل میں آئیں گے ۔ایندھن کے داموں میں اضافہ اچانک کیا گیا ہے ۔ مئی میں داموں میں ترمیم کے وقت اسے 30 جون تک کے لئے 30 جون تک مؤثر بتایا گیا تھا۔سرکار عام طور پر ماہ کے آخری دن قیمتوں میں اضافہ کرتی ہے اور یہ رات 12 بجے کے بعد نافذ ہوتی ہے ۔ اس بار اچانک اضافے کے ساتھ ہی اسے فوری طور پر عمل میں لایا گیا۔گزشتہ ماہ پاکستان میں ایندھن کے دام بین الاقوامی بازار میں آئی مندی کے سبب ڈیزل کے چھوڑکر گھٹائے گئے تھے ۔