پاکستان میں پٹرول فی لیٹر233.89 روپئے

   

اسلام آباد: پاکستان کے وزیرمفتاح اسماعیل نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پٹرول کی قیمت میں 24.3 روپے اضافہ کیا جارہا ہے جب کہ ڈیزل 59.16 روپے، لائٹ ڈیزل آئل 39.16 روپے اور مٹی کا تیل 39.49 روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔پاکستان میں رات 12 بجے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 233.89 روپے، ڈیزل 263.31 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت 211.43 روپے ہوگئی ہے۔ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں20دنوں میں تیسری مرتبہ اضافہ کیاگیا ہے۔