پاکستان میں چاند نظر نہیں آیا، ہفتہ کو عیدہوگی

   

اسلام آباد : پاکستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، لہٰذا عیدالفطر 22 اپریل ہفتہ کو ہوگی۔پاکستان میں عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ ملک بھر سے شوال کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ ’لہٰذا عیدالفطر 22 اپریل بروز ہفتہ کو ہوگی۔پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق آج (جمعرات کو) چاند کے نظر آنے کے امکانات تقریباً نہ ہونے کے برابر ہی تھے۔