پاکستان میں کثیر منزلہ عمارت منہدم ،دو ہلاک

   

Ferty9 Clinic

اسلام آباد، 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے کراچی میں جمعرات کو ایک کثیرمنزلہ عمارت منہدم ہونے سے دو لوگوں کی موت ہوگئی اور 10 دیگر زخمی ہوگئے ۔مقامی میڈیا نے بتایا کہ رضویہ کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع پانچ منزلہ عمارت کے منہدم ہونے کے وجہ سے دو لوگوں کی موت ہوگئی۔ عمارت کے ملبے میں کئی اور لوگوںکے بھی دبے ہونے کا اندیشہ ہے ۔ بچاؤٹیموں نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہاسپٹل بھیج دیا ہے جبکہ زخمیوں کا علاج جاری ہے ۔راحت وبچاؤ اہلکاروں اور مقامی لوگ ملبہ ہٹانے کے کام میں لگے ہوئے ہیں۔ عمارت کے منہدم ہونے سے کئی گاڑیوں اور نزدیک میں واقع عمارتیں بھی تباہ ہوگئی ہیں۔