اسلام آباد: 23پاکستان میں جولائی کی صبح تک ملک میں کورونا وائرس کے مزید 1,763 نئے کیسز 43 اموات کا اضافہ رپورٹ ہوا جبکہ 2 ہزار 707 افراد شفایاب ہوگئے۔تاہم یہاں کورونا وائرس صورتحال میں جولائی کے آغاز سے کچھ حد تک بہتری دیکھی جارہی ہے اور یومیہ کیسز کم ہونے سے مجموعی مصدقہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 69 ہزار 861 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 5 ہزار 745 افراد انتقال کرگئے ہیں۔تاہم اس مجموعی تعداد میں سے 2 لاکھ 13 ہزار 175 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں جو 79 فیصد سے زیادہ ہے، جس کے بعد ملک میں فعال کیسز 50 ہزار سے زائد رہ گئے ہیں۔پاکستان میں یومیہ کیسز کی تعداد میں کمی دیکھی جارہی ہے جبکہ صحتیاب افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے، جو امید کی کرن ہے۔اس عالمی وبا کو پاکستان میں تقریباً 5 ماہ کا عرصہ مکمل ہوچکا ہے اور اب تک جون کا مہینہ کیسز کے حساب سے سب سے تشویشناک رہا تھا۔