اسلام آباد۔25 اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر مسلسل بڑھتا جا رہا ہے اور ہفتے کوکورونا متاثرین کی تعداد 11,940 اور ہلاک شدگان کی تعداد 254 تک پہنچ گئی ۔ پنجاب میں وبا سے سب سے زائد 5046 افراد متاثر ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں سب سے زائد 89 ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔ پنجاب میں 73 افراد ہلاک ہوئے ہیں ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں 1708 متاثر ہیں ۔ سندھ میں 3,945 مریض ہیں اور 75 ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔ بلوچستان میں 656 متاثر اور 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ گلگت بلتستان میں 307 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔
