پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 40 ہزار سے بڑھ گئی

,

   

Ferty9 Clinic

ملک بھر میں کاروباری سرگرمیاں بحال ۔ ڈومیسٹک پروازیں شروع ہوگئیں
اسلام آباد 17 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان میں کورونا وائرس کے معاملات 40 ہزار سے متجاوز ہوگئے ہیں ۔ کہا گیا ہے کہ گذشتہ ایک دن میں 1,352 نئے کورونا پازیٹیو کیس سامنے آئے ہیں۔ اب تک پاکستان میں اس وائرس سے مرنے والوں کی تعددا 873ہوگئی ہے ۔ گذشتہ ایک دن میں 40 اموات کی اطلاع ہے ۔ وزارت قومی صحت خدمات نے کہا کہ جملہ 40,151 کورونا کیسیس میں سندھ صوبہ میں 15,590 پنجاب میں 14,584 ‘ خیبر پختونخواہ میں 5,847 ‘ بلوچستان میں 2,544 ‘ اسلام آباد میں 947 ‘ گلگت ۔ بالٹستان میں 527 اور مقبوضہ کشمیر میں 112 کورونا مریض پائے جاتے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جملہ 39 افراد کورونا کی وجہ سے فوت ہوگئے ہیں اس طرح اب تک مرنے والوں کی تعداد 873 ہوگئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ جملہ 11,341 افراد اب تک صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔ پاکستان بھر میں اب تک جملہ 373,410 معائنے کئے گئے ہیں ۔ گذشتہ 24 گھنٹوںک ے دوران ہی 14,175 معائنے کئے گئے ۔ واضح رہے کہ کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ کے باوجود حکومت پاکستان کی جانب سے لاک ڈاون کی تحدیدات میں نرمی پیدا کردی گئی ہے اور ملک بھر میں کاروبار کھول دئے گئے ہیں۔ صرف ایسے علاقوں میں نقل و حرکت پر پابندی عائد کی جا رہی ہے جہاں کورونا کے بہت زیادہ کیسیس ہوں۔ وزارت اطلاعات کے ترجمان شبلی فراز نے یہ بات بتائی ۔ پاکستان نے ہفتے سے مرحلہ وار انداز میں ڈومیسٹک پرواموں کو بھی بحال کردیا ہے اور ٹرانسپورٹ خدمات کا پیر سے آغاز ہونے والا ہے ۔ پنجاب نے عوامی نقل و حرکت کے پیر سے آغاز کا اعلان کیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ افغانستان سے ملنے والی سرحدات پر بھی تجارتی سرگرمیوں کو بحال کردیا جائیگا ۔وزارت داخلہ نے پیر سے جمعہ تک اور اتوار کو بھی یہاں سرحدات پر نقل و حرکت کرنے والی ٹرکس کی تعداد پر کوئی پابندی نہیں ہوگی جبکہ ہفتے کو محدود سرگرمیوں کی ہی اجازت دی جائے گی ۔