اسلام آباد : گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناکی تشخیص کے لیے 34 ہزار 216 ٹیسٹس کیے گئے ، جن کے نتیجے میں 2 ہزار 158 کیسز مثبت آئے اور اس طرح مثبت معاملے آنے کی شرح 6.30 فیصد رہی۔ملک میں اب تک 9 لاکھ 98 ہزار 609 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جس میں 22 ہزار 928 مریض انتقال کر گئے ۔البتہ 9 لاکھ 22 ہزار 929 متاثرین صحت یاب ہونے میں کامیاب رہے ۔ملک میں مختلف حصوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی صورتحال سندھ: ایک ہزار 336 کیسز، 28 اموات، پنجاب: 247 کیسز، 6 اموات، خیبرپختونخوا: 150 کیسز 5 اموات، بلوچستان: 59 کیسز،اسلام آباد: 151 کیسز، گلگت بلتستان: 15 کیسزرہی۔