پاکستان میں کورونا وائرس سے پہلی موت

   

Ferty9 Clinic

متضاد بیانات کے بیچ متاثرین کی تعداد 212 ہوگئی
اسلام آباد،17مارچ (سیاست ڈاٹ کام)پاکستان میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے لاہور میں ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ متاثرین کی تعداد منگل کو 212 ہوگئی جبکہ اس سے متعلق متضاد بیانات جاری کئے جارہے ہیں۔ ملک کے صوبہ سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ین ہیں اور وہاں کورونا سے متاثرین کی تعداد 155 ہوگئی ہے ۔سندھ حکومت کے ترجمان بیریسٹر مرتضی وہاب نے بتایا ہے سکھر میں اب تک 119 زائرین کورونا پوزیٹو اور 115 نیگیٹو پائے گئے ہیں۔اس کے علاوہ صوبہ میں 36 اور کورونا سے متاثرین ہیں جس میں سے 34 کا علاج ہورہا ہے جبکہ دو کو علاج کے بعد چھٹی دے دی گئی ہے ۔ترجمان نے حالانکہ یہ واضح نہیں کیا ہے کہ نئے معاملے کہاں سے آئے ہیں۔ سکھر میں پیر سے کورونا وائرس سے متاثر زائرین کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے ۔اس درمیان ڈان نیوز نے پنجاب کے محکمہ صحت کے سکریٹری قیصر شریف کے حوالے سے بتایا ہے کہ لاہور میں کورونا کے ایک مشتبہ کی موت ہوگئی ہے ۔مسٹر شریف نے بتایا ہے کہ متاثر کو پیر کی رات لاہور کے مایو اسپتال کے الگ وارڈ میں علاج کے لئے بھرتی کرایا گیا تھا۔ اس کا کورونا وائرس کا ٹسٹ کیا گیا تھا اور اس کی جانچ رپورٹ ممکنہ طور سے آج دوپہر تک ملنے کی امید تھی۔