پاکستان میں کورونا ویکسین کی خریداری ،150 ملین ڈالرز کی گرانٹ منظور

   

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے 150 ملین ڈالرز گرانٹ کی منظوری دے دی جب کہ کورونا ویکسین پہلے مرحلے میں ایک کروڑ ہیلتھ ورکرز اور 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو فراہم کی جائے گی۔مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے 150 ملین ڈالرز گرانٹ کی منظوری دے دی گئی۔پاکستان کا کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔کورونا ویکسین پہلے مرحلے میں ایک کروڑ ہیلتھ ورکرز اور 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو فراہم کی جائے گی۔ ای سی سی نے ہدایت کی کہ وزارت صحت ورلڈ بینک سمیت دیگر ڈونرز سے کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے معاونت طلب کرے۔