پاکستان میں کورونا کیسزمیں پھر اضافہ عید الاضحی پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اشارہ

   

اسلام آباد : پاکستان کی حکومت نے کورونا کی تیزی سے پھیلنے والی قسم ‘ڈیلٹا’ کے کیس سامنے آنے کے بعد عید الاضحی پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اشارہ دے دیا ہے۔وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے پیر کو اسلام آباد میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے خبردار کیا کہ ملک میں کورونا وائرس کی نئی اور خطرناک قسم ڈیلٹا وائرس کے اثرات سامنے آ رہے ہیں۔طبی ماہرین کے خیال میں کورونا وائرس کی نئی قسم سے پاکستان میں وبا کی چوتھی لہر زیادہ مہلک ثابت ہو سکتی ہے۔پاکستان میں حالیہ دنوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی شرح میں بتدریج اضافہ دیکھنا میں آیا ہے جبکہ پیر کو 1808 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.84 فیصد رہی۔