پاکستان میں کورونا کے معاملے 5000 سے متجاوز

   

Ferty9 Clinic

اسلام آباد ۔ /11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے ہفتہ کو کہا کہ وہ جاریہ ملک گیر لاک ڈاؤن میں توسیع کرنے یا تحدیدات میں نرمی لانے کا فیصلہ پیر کو کرے گا جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 5011 ہوچکی ہے ۔ یہاں پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیر منصوبہ بندی اور ترقی اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کووڈ۔19 سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی کے ساتھ اپنی میٹنگ کے بعد کوئی فیصلہ کریں گے ۔ اس کمیٹی میں تمام صوبوں اور پاکستان مقبوضہ کشمیر کے سینئر عہدیدار شامل ہیں ۔ اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ ملک کو شٹ ڈاؤن کے سبب وصولیات میں تقریباً 1400-1500 بلین روپئے کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ کو فوری روکنا بہت ضروری ہے ۔