اسلام آباد ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 60 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ تین ہزار 892 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔پنجاب یونیورسٹی شعبہ ابلاغیات کے سابق سربراہ پروفیسر ڈاکٹر مغییث الدین شیخ کورونا کے باعٹ انتقال کر گئے ہیں۔ رائے شاہنواز کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر مغییث الدین شیخ کے بیٹے نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا ٹیسٹ دو ہفتے پہلے مٹبت آیا تھا۔’پچھلے تین دنوں سے ان کی طبیعت زیادہ بگڑ گئی جس کے بعد ان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں چوبیس گھنٹے قبل انہیں آئی سی یو میں لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔چہارشنبہ کی صبح جاری سرکاری اعداد وشمار کے مطابق نئی ہلاکتوں کے ساتھ ملک میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی کل تعداد تین ہزار 755 ہوگئی ہے۔اب تک ملک بھر میں ایک لاکھ 88 ہزار 926 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔جامعہ پنجاب شعبہ ابلاغیات کے سابق پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کرونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔پاکستان میں اب تک 77 ہزار 754 افراد وبا سے شفایاب ہوئے ہیں جبکہ 11 لاکھ 26 ہزار 761 ٹیسٹ کیے چکے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 24 ہزار 599 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
