اسلام آباد۔ 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے بحران سے نمٹنے کیلئے 1,200 بلین روپے کا ریلیف پیاکیج منظور کیا ہے۔ ملک میں کووڈ۔19 کے معاملوں میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے، تاحال 25 اموات ہوچکی ہیں اور زائد از 1,800 افراد متاثر ہیں۔ فینانس کے اُمور کیلئے مشیر برائے وزیراعظم ڈاکٹر عبدالحفیظ نے کہا کہ یہ پیاکیج معاشی رابطہ کمیٹی نے منظور کیا، اسے اب وزیراعظم عمران خان کی زیرقیادت کابینہ سے باقاعدہ منظوری کا انتظار ہے۔ ریڈیو پاکستان نے اطلاع دی کہ عمران خان کی صدارت میں کابینی اجلاس جلد ہی منعقد ہوگا۔
نواز شریف کو حاضری سے استثنیٰ
٭ لاہور کی ایک عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف جو لندن میں زیرعلاج ہیں، انہیں منی لانڈرنگ کیس میں شخصی حاضری سے استثنیٰ دیا ہے۔ 70 سالہ نواز شریف گزشتہ سال نومبر سے لندن میں زیرعلاج ہیں۔انہیں ڈاکٹروں نے سفر سے منع کیا ہے۔
