٭ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ایک گدھے کو گیمبلنگ ریسنگ کا حصہ بننے پر گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے گدھوں کی ریس پر جوا کھیلنے کی پاداش میں 8 افراد کو بھی گرفتار کیا ہے۔ رحیم یار خان پولیس اسٹیشن کے عہدیدار نے کہا کہ ایف آئی آر میں مشتبہ ملزمین کے ساتھ گدھے کو بھی نامزد کیا گیا۔ اس لئے اسے بھی گرفتار کرنا پڑا۔ گدھوں کی دوڑ عام طور پر پاکستان میں ہوتی ہے۔
