اسلام آباد 19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے تین ماہ کے وقفہ کے بعد ہندوستان کے ساتھ پوسٹل میل سرویس کا احیاء کیا ہے۔ پاکستان میڈیا کے حوالہ سے بتایا گیا ہے کہ جموں و کشمیر کے خصوصی موقف کو ختم کرنے حکومت ہند کے فیصلہ کے بعد یہ سرویس معطل کردی گئی تھی۔
جموں و کشمیر کے خصوصی موقف کو ختم کرنے کیلئے نئی دہلی کی جانب سے دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔