پاکستان میں یکم اکتوبرسے بغیر ٹیکہ اندازی فضائی سفر پر پابندی

   

اسلام آباد : پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ یکم اکتوبر سے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل پروازوں میں کورونا ٹیکہ اندازی کے بغیر سفر پر پابندی ہوگئی۔اتھارٹی نے ہفتہ کو کورونا ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ہوائی سفر سے متعلق سول ایوی ایشن نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔ہدایت نامے کے مطابق یکم اکتوبر سے ہوائی سفر کے لیے ٹیکہ اندازی لازمی قرار دے دی گئی ہے جس کے بعد مسافر بغیر ٹیکہ اندازی کے فضائی سفر نہیں کر سکیں گے۔ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ 17 سال سے کم عمر افراد اور مریضوں کو کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے استثنیٰ ہوگا۔ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ مریضوں کو استثنیٰ سے متعلق معالج کا میڈکل سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا۔اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان آنے اور جانے والے مسافروں کے لیے سفر سے 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ کی شرط برقرار رہے گی جب کہ بیرون ملک جانے اور آنے والے مسافروں کے پاکستان کے ایئرپورٹس پر ریپڈ ٹیسٹ ہوں گے۔سی اے اے نے تمام ائیرلائنز کو نئی ہدایات پر سختی سے عمل کی ہدایت کی ہے۔