کراچی : پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 16 سال کے دوران پولیو کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد، حکام نے آئندہ ہفتہ ہنگامی ویکسینیشن مہم کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان میں انسداد پولیو پروگرام کی سربراہ عائشہ رضا نے کہا کہ پیر نو ستمبر سے شروع ہونے والی گھر گھر مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے تین کروڑ 30 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ پاکستان میں انسداد پولیو کے نیشنل کوآرڈینیٹر انوار الحق نے بتایا کہ دارالحکومت اسلام آباد کے ایک دیہی مضافاتی علاقے سے تعلق رکھنے والا ایک آٹھ سالہ لڑکا پولیو وائرس کی وجہ سے معذور ہو گیا۔