اسلام آباد : پاکستان کے وزیرداخلہ شیخ راشد نے خبردار کیا ہیکہ پاکستان کے کم از کم 20 اہم سیاستدانوں کو جان کا خطرہ لاحق ہے۔ اِن میں سے اکثریت اپوزیشن سیاسی پارٹیوں کے قائدین کی ہے۔ یہ لوگ عمران خان کی حکومت کو گرانے کی کوشش کررہے ہیں۔ پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کے صدر کو بھی اطلاع دی گئی ہے اور دیگر قائدین کو بھی اِس خطرہ سے متعلق چوکس کردیا گیا ہے۔ شیخ راشد نے مولانا فضل الرحمن کو مشورہ دیا کہ وہ حکومت کیخلاف تحریک کو روک دیں۔