پاکستان میں 2025 کی پولیو کیخلافتیسری قومی مہم شروع

   

اسلام آباد، 25 مئی (یو این آئی) پاکستان نے 2025 کی اپنی تیسری قومی پولیو ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔ اس مہم میں ملک سے پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے ایک ہفتہ تک جاری رہنے والی مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے 45 ملین سے زیادہ بچوں کا احاطہ کیا جائے گا۔روزنامہ ڈان کی خبر کے مطابق، یہ مہم 26 مئی سے یکم جون تک جاری رہے گی، جسے اسلام آباد میں نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (NEOC) میں پولیو کے خاتمہ کے لیے وزیر اعظم کی فوکل پرسن عائشہ رضا فاروق نے باضابطہ طور پر شروع کیا۔