پاکستان میں 2030ء تک بھی ہر چار میں ایک بچہ ابتدائی تعلیم سے محروم

   

Ferty9 Clinic

٭ اقوام متحدہ کے تعلیمی و تہذیبی ادارہ ( یونسکو) نے کہا ہے کہ پاکستان میں 2030ء تک بھی ہر چار کے منجملہ ایک بچہ ابتدائی تعلیم مکمل نہیں کرسکے گا ۔ پاکستان نے 12سال کے دوران سب کیلئے تعلیم کے حدف کو صرف 50فیصد پورا کیا ہے جب کہ 50فیصد نوجوان ہنوز ثانوی تعلیم مکمل نہیں کرسکے ہیں اور تعلیم کی موجودہ شرح انتہائی تشویشناک ہے جس پر اقوام متحدہ کے تعلیمی ، سائنسی و تہذیبی ادارے نے خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ظاہر کی ہے اور کہا گیا ہے کہ بالخصوص دیہی علاقوں میں تعلیم کی صورتحال انتہائی پسماندگی کی شکار ہے ۔