پاکستان میں 38دہشت گرد گرفتار

   

اسلام آباد: پاکستان کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی پولس نے جولائی میں پاکستان کے مشرقی صوبہ پنجاب میں 38 دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے ۔سی ٹی ڈی کے ترجمان نے ہفتہ کے روز بتایا کہ یہ گرفتاریاں صوبے کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی گئی کارروائیوں میں کی گئیں۔ ترجمان نے کہا کہ “سی ٹی ڈی نے رواں ماہ کے دوران پورے صوبہ میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد 449 کارروائیاں کیں۔”