پاکستان میں 8 فروری کو انتخابات ضرور ہونگے: چیف جسٹس

   

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایت پر الیکشن کمیشن نے صدرِ مملکت سے مشاورت کے بعد عام انتخابات کی تاریخ کا نوٹیفکیشن عدالت میں جمع کرا دیا ہے۔ دوسری جانب اٹارنی جنرل نے صدرِ مملکت کی دستخط شدہ کاپی بھی سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔ وائس آف امریکہ کے نمائندے عاصم علی رانا کے مطابق جمعے کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رْکنی بینچ نے 90 روز میں الیکشن کرانے کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔چیف جسٹس نے حکم نامہ میں لکھا کہ سپریم کورٹ کے پاس اس معاملے پر اختیارِ سماعت نہیں ہے۔ صدر مملکت اور الیکشن کمیشن کے درمیان کا معاملہ غیر ضروری طور پر اس عدالت میں لایا گیا۔