اسلام آباد: نیوکلیئر توانائی کی عالمی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کے رکن کے طور پر پاکستان کا انتخاب نیوکلیئر توانائی کے پرامن استعمال کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی ادارے کی پالیسیوں اور پروگراموں کی تشکیل میں اس کے مثبت کردار کو فروغ دینے اور اس کے اغراض و مقاصد سے پاکستان کی دیرینہ وابستگی کا اعتراف ہے۔یہ بات جمعہ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہی گئی۔ بیان کے مطابق پاکستان کو دو سالہ مدت 2024 سے 2026 تک انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب کر لیا گیا ہے۔ویانا میں آئی اے ای اے کی جنرل کانفرنس کے 68 ویں اجلاس میں مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کے خطوں سے پاکستان کو رواں ماہ کے آغاز سے شروع ہونے والی مدت کے لیے اتفاق رائے سے منتخب کیا گیا ہے۔یہ آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز پر پاکستان کی 21 ویں مدت ہے۔پاکستان کا انتخاب نیوکلیئر توانائی کے پرامن استعمال کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ آئی اے ای اے کی پالیسیوں اور پروگراموں کی تشکیل میں اس کے مثبت کردار کو فروغ دینے اور آئی اے ای اے کے اغراض و مقاصد کے لیے اس کی دیرینہ وابستگی کا اعتراف ہے۔