واشنگٹن۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دورہ پر آئے پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے ایک انٹرویو کے دوران جب پوچھا گیا کہ ’’اگر ہندوستان یہ کہے کہ وہ اپنے نیوکلیئر ہتھیار سے دستبردار ہورہا ہے تو پاکستان کا کیا ردعمل ہوگا؟‘‘ تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک (پاکستان) بھی نیوکلیئر ہتھیار ختم کردے گا۔ نیوکلیئر جنگ کوئی متبادل نہیں ہے اور اگر ہند و پاک کے درمیان نیوکلیئر جنگ کی بات کرنا خود اپنے ہاتھوں سے اپنی تباہی (دونوں ممالک کیلئے) کے مترادف ہوگا۔
سابق پاکستانی حکومتوں نے امریکہ سے جھوٹ بولا : عمران
ملک کو متعدد دہشت گرد تنظیموں سے خطرہ
واشنگٹن ۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نے ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان، امریکہ کیلئے دہشت گردی کے خلاف لڑائی لڑرہا ہے اور 9/11 سے پاکستان کا کچھ لینا دینا نہیں ہے۔ تاہم سابق پاکستانی حکومتوں کے امریکہ سے جھوٹ بولنے پر حالات بے سمت ہوگئے۔ اس وقت پاکستان کو اندرون ملک متعدد دہشت گرد تنظیموں سے خطرہ ہے۔ یاد رہے کہ قبل ازیں عمران خان نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ پاکستان کو القاعدہ سربراہ اُسامہ بن لادن کی پاکستان میں موجودگی کا علم تھا۔
