پاکستان نے افغان شہریوں کیلئے آمد پر ویزا سسٹم ختم کردیا

   

اسلام آباد ۔ /3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج افغان شہریوں کیلئے آمد پر ویزا جاری کرنے کی دیرینہ سہولت کو برخاست کردیا ، حکام نے یہ بات بتائی اور اس کے لئے دہشت گردانہ حملوں کے اندیشوں کے درمیان سکیورٹی جوکھم کو اہم وجہ قرار دیا ۔ فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کے ڈائرکٹر امیگریشن عصمت اللہ جنیجو کے حوالے سے ایکسپریس ٹریبیون نے کہا کہ پہلے افغان شہریوں کوانٹری پوائنٹ پر 30 روزہ ویزا عطا کیا جاتا تھا ۔